اسلام آباد (اے بی این نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ مارگلہ نور پور رینج، بارہ کہو کے قریبی علاقے میں لگی ہے۔
اسلام آباد مارگلہ ہلز میں آگ بھڑکنے کا معاملہ, آگ مارگلہ نور پور رینج بارہ کہو کے قریبی جنگلات میں لگی جسے بجھانے کے لیے فائیر فائیٹرز کی کاروائیاں جاری ہیں، جلد آگ پر قابو پا لیا جائے گا
— DC Islamabad (@dcislamabad) February 7, 2026
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی کارروائیاں جاری ہیں اور ان کی مدد سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:گیس اور بجلی میں کسی کی اجارہ داری قائم نہیں ہونی چاہیے، اسد عمر















