اسلام آباد (اے بی این نیوز) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ محکمہ توانائی حکومت کی مرضی کے بغیر ایک قدم بھی نہیں اٹھا سکتا۔
ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ غیر یقینی کی صورتحال میں معیشت ترقی نہیں کر سکتی، گیس اور بجلی میں کسی کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی 20 سال قبل نجکاری کی گئی، اس کے باوجود اربوں کی سبسڈی دی گئی، صنعتی ڈھانچہ تبدیل کیے بغیر ملک ترقی نہیں کرے گا۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جہاں مختلف نظریات کے لوگ ہوں وہاں جمہوریت کے بغیر نظام نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان برآمدات کے بغیر آگے نہیں بڑھے گا، صرف گارمنٹس کی مصنوعات برآمد کرنے سے ملک آگے نہیں بڑھے گا۔
اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ 1960 کے ڈھانچے سے 2025 میں ترقی ممکن نہیں، پاکستان وہ پیداوار نہیں دے رہا جس کی دنیا کو ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مولانا طارق جمیل کا’ اسلام آباد المناک سانحہ‘ پر گہرے دکھ کا اظہار















