اہم خبریں

مولانا طارق جمیل کا’ اسلام آباد المناک سانحہ‘ پر گہرے دکھ کا اظہار

لاہور (اے بی این نیوز) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے اسلام آباد میں امام بارگاہ پر خودکش حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں طارق جمیل نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا پہلا افسوسناک واقعہ اور کل اسلام آباد کی مسجد پر حملہ، یہ سب ہمارے ملک کے لیے انتہائی دردناک سانحات ہیں۔

طارق جمیل نے کہا کہ بے گناہ جانوں کا ضیاع انسانیت کے خلاف جرم ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔
مزید پڑھیں‌:اسٹار بلے باز کا پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان

متعلقہ خبریں