اہم خبریں

اسٹار بلے باز کا پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان

کابل (اے بی این نیوز)افغانستان کے جارحانہ بلے باز اور وکٹ کیپر رحمان اللہ گرباز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے۔

اپنے بیان میں رحمان اللہ گرباز نے کہا کہ ذاتی وابستگیوں کے باعث وہ ورلڈ کپ کے بعد پی ایس ایل کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کچھ اہم امور اور فلاحی کام ادھورے ہیں، جنہیں مکمل کرنے کے لیے وہ وطن واپس جائیں گے۔

گرباز کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد وہ افغانستان جا کر فلاحی سرگرمیوں پر توجہ دیں گے، اسی وجہ سے پی ایس ایل میں شرکت ممکن نہیں۔

واضح رہے کہ رحمان اللہ گرباز کو پی ایس ایل 11 کے لیے پشاور زلمی نے براہ راست سائن کیا تھا۔ دو روز قبل پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر گرباز کو ’’زلمی فیملی‘‘ میں خوش آمدید کہتے ہوئے اس معاہدے کی تصدیق کی تھی۔

رحمان اللہ گرباز ایک جارحانہ ٹاپ آرڈر بلے باز اور فاسٹ وکٹ کیپر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سپریم کورٹ کو پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرینز کی یادداشت موصول

متعلقہ خبریں