اہم خبریں

اسلام آباد ، ترلائی امام بارہ خودکش حملہ آور بارے مزید انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد(اے بی این نیوز) گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے میں32 افراد شہید ہوئے تھے اور 150 سے زائد زخمی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق پچیس برس کا یاسر ڈیڑھ سال قبل گھر سے غائب ہوا تھا ، گھر والوں سے کبھی کبھی فون کال پر بات کرلیتا تھا ۔خود کش حملے سے قبل امام بار گاہ قصرخدیجتہ الکبری کی ریکی بھی کرچکا تھا ۔

حملہ آور نوشہرہ سے ہی خود کش جیکٹ پہن کر موقع پر پہنچا ۔نوشہرہ سے پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچا ۔امام بار گاہ پہنچنے سے قبل حملہ آورقریبی ایک ہوٹل میں تھوڑی دیر کیلئے بیٹھا تھا ۔حملہ آور کھنہ روڈ سے پیدل چل کرامام بار گاہ تک پہنچا ۔
مزید پڑھیں: عمران خان کی ذاتی معالجین سے علاج معالجہ کی درخواست مسترد

متعلقہ خبریں