واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکا نے مذاکرات کے درمیان ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے شیڈو فلیٹ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایرانی تیل اور دیگر مصنوعات کی غیر قانونی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پگوٹ نے کہا کہ 15 اداروں، 2 افراد اور 14 جہازوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ یہ ادارے اور جہاز تیل کی غیر قانونی نقل و حمل میں استعمال ہو رہے تھے۔
نائب ترجمان نے کہا کہ ایرانی حکومت غیر قانونی تجارت کے منافع کو بدنیتی پر مبنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ ایرانی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے بجائے دنیا میں عدم استحکام کی مالی معاونت کر رہی ہے۔
Tommy Pigott نے کہا کہ ایران کے خلاف غیر قانونی تیل اور پیٹرو کیمیکل برآمدات کو کم کرنے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے اور ایران اور اس کے شراکت داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں:سانحہ اسلام آباد ،گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر بہادر علی بھی جامِ شہادت نوش کر گئے















