کوئٹہ (اے بی این نیوز)محکمہ ریلویز نے ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ کرتے ہوئے کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کوئٹہ سے چمن کے لیے چمن پیسنجر ٹرین آج سے بحال کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پانچ روز سے معطل جعفر ایکسپریس کو آج 5 فروری کی صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ کیا جائے گا، جبکہ چمن کے لیے چمن پیسنجر ٹرین بھی جمعرات کی صبح آٹھ بجے اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ تاہم کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل بدستور معطل رہے گی اور یہ ٹرین 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے باعث اندرونِ ملک کے لیے ٹرین سروس 31 جنوری سے معطل تھی، جس کے بعد اب مرحلہ وار بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے بیٹوں کا بڑا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں















