اہم خبریں

عمران خان کے بیٹوں کا بڑا فیصلہ، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنے والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں قاسم خان نے کہا کہ میرے والد اور پی ٹی آئی کے بانی 914 روز سے قید تنہائی میں ہیں، ان کی طبیعت خراب ہو رہی ہے، انہیں آزادانہ طبی سہولیات تک رسائی نہیں دی جا رہی۔

پی ٹی آئی کے بانی کے بیٹے نے مزید کہا کہ میں اور میرا بھائی اپنے والد سے ملنے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اب حکومت جان بوجھ کر ہماری ویزا درخواستوں پر کارروائی نہیں کر رہی۔

قاسم خان نے مزید کہا کہ قیدی کو علاج سے محروم کرنا ظلم ہے، بچوں کو والد سے ملنے سے روکنا اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس مسئلے پر آواز اٹھائیں اس سے پہلے کہ ناقابل تلافی نقصان ہو۔
مزید پڑھیں‌:وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات طے، جانیے بڑی خبر

متعلقہ خبریں