اسلام آباد( اے بی این نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ منصفانہ انتخابات کے قواعد کا فیصلہ سیاستدانوں کو مذاکرات کی میز پر کرنا چاہیے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے کہا کہ طے ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ملاقات کس دن اور کس جگہ ہوگی۔ ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محمود اچکزئی آنا چاہتے ہیں تو ان کا استقبال ہے۔
سینیٹر رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ جس دن وزیراعظم شہباز شریف ایوان میں آئیں گے اور محمود اچکزئی بھی موجود ہوں گے تو ان سے ملاقات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری سے پہلے ملاقات میں اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن خراب ہوئی تو بعد میں ملاقات کریں گے، اعتماد نہ ہونے پر مذاکرات کو آگے بڑھانے کے سوا اور کیا راستہ ہے؟
وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے یہ بھی پوچھا کہ اکتوبر 2011 سے کون مذاکرات کے لیے تیار نہیں؟
انہوں نے کہا کہ جب تک مذاکرات پر نہیں بیٹھیں گے، الیکشن رولز کیسے بنائیں گے۔ منصفانہ انتخابات کے لیے اگر اصول طے کرنے ہیں تو سیاست دانوں کو کرنا چاہیے۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے اتحادیوں، پارٹی رہنماؤں اور اسٹیبلشمنٹ کو مذاکرات کے لیے آن بورڈ لیا ہوگا۔
مزید پڑھیں:دوستی کی نئی مثال، قازقستان کے صدر کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ















