اہم خبریں

دوستی کی نئی مثال، قازقستان کے صدر کو پاکستان کا سب سے بڑا سول ایوارڈ

اسلام آباد (اے بی این نیوز) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایف کو نشان پاکستان سے نوازا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کا مقابلہ محاذ آرائی کے بجائے تعاون کے ذریعے کرنا چاہیے۔ صدر قاسم جومارت توکایف نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

صدر آصف علی زرداری اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف کے درمیان ملاقات میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

صدر زرداری نے ملاقات میں سیاسی، اقتصادی اور علاقائی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ملکی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد، مشترکہ اقدار اور علاقائی خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی تعلقات ہیں۔ حالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے علاقائی روابط ضروری ہیں۔

صدر نے امن، مذاکرات اور بین الاقوامی قانون کے احترام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

جنوبی ایشیا اور وسیع خطے میں استحکام کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر نے کہا کہ علاقائی چیلنجز کا مقابلہ محاذ آرائی کے بجائے تعاون کے ذریعے کیا جانا چاہیے۔

صدر قاسم جومارت توکایف نے کہا کہ قازقستان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے اقتصادی تعاون کو وسعت دینے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں‌:ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

متعلقہ خبریں