اہم خبریں

ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان

ملتان (اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نیلامی کی تاریخ سامنے آ گئی۔

پی ایس ایل حکام کے مطابق ایونٹ کے 11ویں ایڈیشن کے لیے ملتان سلطانز کی نیلامی 9 فروری کو لاہور میں ہوگی۔

مجموعی طور پر 5 بولی دہندگان ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے مقابلہ کریں گے، جنہیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی بولی کمیٹی نے منتخب کیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق مقررہ مدت میں مجموعی طور پر 6 تجاویز موصول ہوئیں، جس کے بعد 5 بولی دہندگان کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا، جو اب نیلامی میں حصہ لیں گے۔

ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیتی معاہدے کی تجدید سے انکار کردیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔
مزیدپڑھیں :ہم سیاسی پیش رفت ،وزیر اعظم سےاپوزیشن کےبڑے راہنما کی ملاقات طے

متعلقہ خبریں