اہم خبریں

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے مداحوں کےلیے بڑی خبر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) یوٹیوب رجب بٹ اور ان کے دوست ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں کی سماعت آج ہوگی۔

مشہور ٹک ٹوکر اور فیملی بلاگر رجب بٹ اور ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواستوں کی سماعت کل ہو گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کل درخواستوں کی سماعت کریں گے۔

درخواست میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے۔ درخواست میں ایف آئی اے، سیکرٹری داخلہ اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے سفری پابندی کی فہرست سے نام نکالنے کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیے دن گزر چکے ہیں۔

درخواستیں وکلاء بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کی جانب سے دائر کی گئی تھیں جن میں استدعا کی گئی تھی کہ ان کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالا جائے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرین سروس معطل

متعلقہ خبریں