طرابلس (اے بی این نیوز) لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو ہلاک کر دیا گیا ہے، قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سیف الاسلام قذافی کو چار افراد نے قتل کیا، انہیں باغ میں گولی ماری گئی، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔
لیبیا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی لانا نے اپنے مشیر عبداللہ عثمان کے حوالے سے ان کی موت کی تصدیق کی۔
سیف الاسلام کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جاتا تھا۔
انہوں نے 2021 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تاہم یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔
مزید پڑھیں:کانگریس نے مودی کے خلاف اے آئی سے بنائی گئی طنزیہ ویڈیو شیئر کردی، جانیں















