اہم خبریں

امریکہ کا ایران سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا ، جانیے اہم تفصیلات

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکا نے بحیرہ عرب میں اپنے بحری بیڑے کے قریب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی ایف 35 طیارے نے ایرانی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

امریکی اہلکار کے مطابق بحیرہ عرب میں یو ایس ایس ابراہم لنکن کے قریب آنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی ڈرون مار گرایا ہے، ایران کے ساتھ رواں ہفتے مذاکرات طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکا کی جانب سے مار گرائے جانے والے ایرانی ڈرون کا نام شہید 139 ہے۔

امریکی سینٹ کام کے ترجمان نے ایرانی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا۔

ٹم ہاکنگز نے کہا کہ ایرانی ڈرون کو بحری بیڑے اور اس پر موجود عملے کی حفاظت کے لیے مار گرایا گیا۔ اس واقعے میں کسی امریکی فوجی یا فوجی ساز و سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈرون مار گرائے جانے کے بعد تیل کے مستقبل کی قیمتوں میں ایک ڈالر فی بیرل سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں‌:روسی صدر ولادیمر پیوٹن کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ

متعلقہ خبریں