اسلام آباد (اے بی این نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو ان کی بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چٹھہ سے ملاقات کی اجازت دے دی۔
متنازع ٹویٹ کیس میں گرفتار ایمان مزاری کی والدہ بیٹی اور داماد سے ملاقات کی درخواست لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئیں۔
انہوں نے موقف اختیار کیا کہ کل ملاقات کا دن تھا لیکن انہیں بیٹی اور داماد سے ملنے نہیں دیا گیا۔
شیریں مزاری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وکلا اور اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار غیر قانونی ہے۔
درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی ہے کہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو جیل میں بہتر کلاس میں رکھا جائے اور بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔
شیریں مزاری کو ایمان اور ہادی علی سے ملاقات کی اجازت دی گئی جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل پہنچ گئیں۔
مزید پڑھیں:ارشد شریف قتل کیس کے ازخود نوٹس کا فیصلہ سنا دیا، جا نئے کیا















