لاہور (اے بی این نیوز) بسنت کے پیش نظر پی اے اے نے لاہور ایئرپورٹ کے لیے سیفٹی الرٹ جاری کر دیا۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے پنجاب حکومت کو مراسلہ ارسال کردیا، الرٹ میں کہا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے اطراف میں 10 مقامات پر پتنگ بازی پر پابندی ہے اور ان مقامات پر پتنگ بازی نہ کی جائے۔
پی اے اے نے کہا کہ پتنگ بازی سے لاہور ایئرپورٹ پر جہازوں کو خطرہ ہو سکتا ہے، نادر آباد، گلشن علی کالونی اور نشاط بھٹہ چوک پتنگ بازی کے لیے ممنوعہ علاقے ہیں۔
الرٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فیصل ٹاؤن اور کینال بینک روڈ بھی پتنگ بازی کے لیے ممنوعہ علاقے ہیں، لاہور ایئرپورٹ انتظامیہ نے پنجاب حکومت کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے فروری میں تین روزہ بسنت منانے کی شرائط کے ساتھ اجازت دی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے بڑی پابندی اٹھا لی تھی۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت منانے کی مشروط اجازت دے دی ہے اور اس ثقافتی تہوار پر کئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے بڑی پابندی ختم کرتے ہوئے بسنت کے لیے ضلع لاہور اور صوبہ پنجاب کی حدود سے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کے معاملے میں خطرہ ٹل گیا، جانیے اہم پیش رفت















