اہم خبریں

ایرانی قونصل جنرل سے بڑی خبر سامنے آگئی

کوئٹہ (اے بی این نیوز) کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں، ایران خطے میں ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے۔

کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ اگر ایران پر جنگ مسلط کی گئی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف جنگ چھڑتی ہے تو اس سے مشرق وسطیٰ اور قریبی ممالک متاثر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے پاکستان کے ساتھ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان اور عرب ممالک نے مذاکرات کے ذریعے حالات بہتر کرنے کی کوشش کی۔

محمد کریمی تودشکی نے کہا کہ ایران میں اس وقت کوئی کشیدگی نہیں ہے، حالات معمول پر ہیں۔ ایران میں مظاہروں کے دوران حالات کی خرابی کے پیچھے امریکا اور اسرائیل کا ہاتھ تھا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے حوالے سے کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے اور ایرانی عوام امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ایرانی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:رحمان ڈکیت کا بیٹا گرفتار

متعلقہ خبریں