کراچی (اے بی این نیوز) کالاکوٹ سے رحمان ڈاکو کے بیٹے کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت جبران ولد عبدالرحمان عرف رحمان ڈکیت کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم عادی پیشہ ور ہے اور اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ کالاکوٹ میں دھماکہ خیز مواد ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن، ہزاروں گرفتار















