اہم خبریں

پاکستان کا بھارت کے خلاف بڑا فیصلہ، آئی سی سی کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز) ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر آئی سی سی کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بعد آئی سی سی نے بین الاقوامی کرکٹ کا نظام متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔ پی سی بی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے قابل قبول حل نکالا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم پاکستانی حکومت کے مؤقف کا احترام کرتے ہیں تاہم فیصلے سے دنیا بھر کے شائقین متاثر ہوں گے، عالمی ایونٹ میں تمام ٹیموں کی یکساں شرکت ضروری ہے۔

آئی سی سی ترجمان نے کہا کہ پی سی بی کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کی روح متاثر ہو سکتی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل پوزیشن کا انتظار کر رہا ہے، ورلڈ کپ کی کامیابی کی ذمہ داری پی سی بی سمیت آئی سی سی کے تمام ممبران پر ہونی چاہیے، ہمیں امید ہے کہ پی سی بی تمام اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو مدنظر رکھ کر کوئی قابل قبول حل نکالے گا۔

واضح رہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی تاہم بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق اہم فیصلہ کیا گیا۔ اس ملاقات کے بعد پاکستانی حکومت نے اعلان کیا کہ پاکستان T20 کرکٹ ورلڈ کپ کھیلے گا لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا۔
مزید پڑھیں‌:شاہد آفریدی کا بھارت کے خلاف میچ سےمتعلق اہم پیغام

متعلقہ خبریں