لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد سابق کپتان شاہد آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پیغام میں کہا کہ سیاست دروازے بند کر دیتی ہے لیکن کرکٹ دروازے کھول سکتی ہے۔ یہ افسوسناک ہے کہ پاکستان بھارت کے خلاف نہیں کھیلے گا۔ میں اپنی حکومت کے فیصلے کے ساتھ کھڑا ہوں۔ یہ وہ وقت ہے جب آئی سی سی کو قیادت کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بیانات کے ذریعے نہیں، بلکہ اپنی غیر جانبداری کو ثابت کرنے کے لیے فیصلوں کے ذریعے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا تاہم بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلے گا۔
مزید پڑھیں:عام تعطیلات کا اعلان















