اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) رمضان ریلیف پیکج 2026 کے نام پر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پیغامات اور لنکس کے حوالے سے عوام کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کی نقد رقم یا راشن کی تقسیم کبھی بھی غیر سرکاری یا پرائیویٹ ویب لنکس کے ذریعے نہیں کی جاتی۔ “فوری 10000 روپے مل جائیں گے” یا “درخواستیں آنا شروع ہو گئی ہیں” جیسے دعوے اکثر فراڈ اور ڈیٹا چوری کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
اصل اور مستند سرکاری ریلیف پروگرام ہمیشہ متعلقہ سرکاری اداروں کے ذریعے متعارف کرائے جاتے ہیں، جن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، احساس پروگرام یا صوبائی سطح پر سماجی و اقتصادی رجسٹری شامل ہوتی ہے۔ ان پروگراموں کے لیے درخواست کا طریقہ واضح ہوتا ہے، یا تو سرکاری ایس ایم ایس کے ذریعے یا پھر .gov.pk جیسی مستند ویب سائٹس پر دیا جاتا ہے۔
عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی غیر مصدقہ لنک پر اپنے شناختی کارڈ نمبر، موبائل نمبر یا دیگر ذاتی معلومات ہرگز درج نہ کریں۔ اگر کسی ریلیف پیکج کے بارے میں تصدیق درکار ہو تو صرف سرکاری ذرائع، متعلقہ وزارت یا سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے معلومات حاصل کریں۔ ہوشیاری ہی تحفظ ہے، غلط معلومات پھیلانے سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچائیں۔
مزید پڑھیں :پنجاب سے ایک اور دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آگیا،جا نئے کیا















