اہم خبریں

سندھ طاس معاہدہ، سلامتی کونسل میں آریا فارمولہ اجلاس کا انعقاد

اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان کی میزبانی میں ’’معاہدات کی حرمت کے تحفظ‘‘ کے موضوع پر اَریا فارمولہ اجلاس 30 جنوری کو منعقد ہوا.

بھارت کے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے یکطرفہ فیصلے کے حوالے سے اجلاس میں تمام خطوں سے چالیس رکن ممالک شریک ہوئے.

سلامتی کونسل کے آریا فارمولہ اجلاس میں بھارت شریک نہ ہوا.

اَریا فارمولہ اجلاس سلامتی کونسل کا غیر رسمی اور خفیہ فورم ہے.

آریا فارمولہ اجلاس کو کوئی بھی رکن ملک طلب کر سکتا ہے.

اس فورم میں بین الاقوامی تنظیموں، غیر ریاستی اداروں اور سلامتی کونسل سے باہر کے ممالک کے اعلیٰ حکام سے براہِ راست تبادلہ خیال کیا جاتا ہے.

اجلاس میں اقوامِ متحدہ آفس آف لیگل افیئرز کے ڈیوڈ نینوپولوس، ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لا کے صدر احمر بلال صوفی، انٹرنیشنل پیس انسٹیٹیوٹ کے صدر پرنس زید رعد الحسین اور بوسٹن یونیورسٹی کے پروفیسر عادل نجم نے بریفنگ دی.
مزید پڑھیں: سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات پر بحث کے لیے سلامتی کونسل میں آریا فارمولہ اجلاس کا انعقاد

متعلقہ خبریں