ملتان(اے بی این نیوز)اطلاعات کے مطابق سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی رہائش گاہ پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مارا ہے۔
پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر موجود رہی، تاہم چھاپے کی وجہ اور ممکنہ گرفتاریوں کے بارے میں تاحال کوئی سرکاری مؤقف سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران علاقے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی جبکہ اہلِ خانہ سے بھی پوچھ گچھ کی گئی۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا بھی افغان سفارتخانہ بند کرنےکااعلان















