اہم خبریں

ڈی جی خان ،پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند

ڈیرہ غازی خان (اے بی این نیوز)ڈیرہ غازی خان (ڈی جی خان) میں پنجاب سے بلوچستان جانے والے تمام راستے بند کردیے گئے۔

ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کے مطابق بلوچستان جانے والی شاہراہ براستہ فورٹ منرو اور تونسہ موسیٰ خیل روڈ بند کر دی گئی۔
عثمان خالد نے کہا کہ فی الحال مسافر ڈی جی خان کے راستے بلوچستان نہیں جاسکتے۔

بلوچستان سے ملنے والے سرحدی علاقے بواٹہ اور سخی سرور کے مقام پر ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف شہروں میں فتنہ الہندوستان کے حملے ناکام بنا دیے گئے اور 3 خود کش حملہ آوروں سمیت 92 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: آج بروز اتواریکم جنوری 2026 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں