اسلام آباد( اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 268 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان















