اہم خبریں

آئندہ 24 گھنٹے اہم، بارش اور سردی کی پیش گوئی سامنے آ گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے ملک بھر میں موسم کی پیش گوئی جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔

شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اور چند مقامات پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتہ کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی تھی۔ تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت لیہہ منفی 9، گوپس منفی 7، استور، کالام منفی 6، مالم جبہ، اسکردو منفی 4، زیارت منفی 3، پاراچنار، ہنزہ، قلات منفی 2 ،اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 5، کوئٹہ میں 2، قلات میں منفی 2، مری میں 0، لاہور میں 7، کراچی میں 12، پشاور میں 6 اور مظفر آباد میں 3 °C ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:گیس سپلائی معطل کرنے کا اعلان

متعلقہ خبریں