اہم خبریں

پی ٹی آئی کے لیے بڑی خبر آگئی

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلاء نے اڈیالہ جیل حکام سے عمران خان کے طبی معائنے کا تحریری ریکارڈ طلب کر لیا۔

عمران خان کے طبی معائنے کے سلسلے میں انصاف لائرز فورم کے وکلاء کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گیا ہے۔

وفد میں شامل 6 وکلا کو گیٹ نمبر 3 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی جس کے بعد انہوں نے جیل حکام سے ملاقات کی اور طبی معائنے سے متعلق تحریری درخواست جمع کرائی۔

وکلا کی درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، میڈیکل رپورٹس دی جائیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ 6 پاور آف اٹارنی دستخط کے لیے بھیجے گئے، لیکن تاحال موصول نہیں ہوئے۔ پاور آف اٹارنی پر دستخط کرنے کے بعد توشہ خانہ II کیس میں ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے۔

پی ٹی آئی لائرز فورم کے عہدیدار اویس یونس نے دیگر وکلاء کے ہمراہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بانی کی میڈیکل رپورٹس ان کے اہل خانہ کو فراہم کی جائیں۔
مزید پڑھیں‌:باراتیوں کی گاڑی کا المناک حادثہ ، جانی نقصان کی اطلاعات

متعلقہ خبریں