لاہور (اے بی این نیوز) آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد شایان کی جگہ عبدالقادر کو پاکستانی سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق محمد شایان ناک کی ہڈی میں فریکچر ہونے کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے جس کے بعد عبدالقادر کو متبادل کھلاڑی کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔ عبدالقادر کو ٹیم کے ٹریننگ سیشنز کے دوران بھی اسکواڈ کے ساتھ برقرار رکھا گیا۔ آئی سی سی کی باضابطہ منظوری
واضح رہے کہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق کسی بھی متبادل کھلاڑی کو حتمی اسکواڈ میں شامل کرنے کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی باضابطہ منظوری ضروری ہے جو کہ اب دی گئی ہے۔ ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی تشکیل
آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی درج ذیل اراکین پر مشتمل ہے: وسیم خان – چیئرمین (آئی سی سی جنرل منیجر کرکٹ)
سارہ ایڈگر – سینئر منیجر، آئی سی سی ایونٹس
ہیملٹن مساکڈزا – زمبابوے کرکٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر
Tash Farrant – آزاد نامزد رکن
عبدالقادر کی شمولیت کے بعد پاکستان انڈر 19 ٹیم کی تیاریوں میں تیزی آنے کی توقع ہے جب کہ شایان کی انجری کو ٹیم کے لیے ایک دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:عمران خان کی صحت سےمتعلق اہم اپڈیٹ سامنے آ گئی















