اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیل سے ہسپتال منتقلی کے لیے جیل رولز 197 اور 759 کے تحت قانونی سینکشن ضروری تھی اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی فیملی کو آگاہ کرنا بھی لازم تھا۔
اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ڈی بیٹ @8‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری نے کہا کہ عمران خان کی ہسپتال منتقلی کی تمام معلومات خفیہ رکھی گئیں، جبکہ جیل حکام کا مؤقف ہے کہ صحت اور سیکیورٹی کے اصولوں کے مطابق تمام ضروری اقدامات کیے گئے اور حکومت نے میڈیا و عوام کو صرف ضرورت کے مطابق معلومات فراہم کیں۔
فیصل چودھری نے کہا کہ نواز شریف کا کیس حکومت کے سامنے رکھا گیا جبکہ عمران خان کے معاملے کو بائی پاس کیا گیا۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ہسپتال منتقلی مکمل طور پر خفیہ رکھی گئی، اگرچہ سیکیورٹی کے پیش نظر موومنٹ کو خفیہ رکھنا ضروری ہو سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عاصم اور ڈاکٹر فیصل سلطان غیر سیاسی اور پروفیشنل ڈاکٹرز ہیں، جبکہ عمران خان کی رات کے وقت ہسپتال منتقلی کسی بڑے طبی مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔ فیصل چودھری کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو آنکھوں اور دانتوں کے مسائل ایک طویل عرصے سے درپیش ہیں اور جیل میں مناسب ڈینٹل اور طبی سہولیات موجود نہیں۔
فیصل چودھری نے 8 مئی کے واقعات سے متعلق پھیلائی جانے والی باتوں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو سوشل میڈیا پر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور عوامی ردعمل کو دبانے کی کوششیں ہو رہی ہیں، جس کے باعث سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں:ہنگو سے افسوسناک خبر آگئی















