اہم خبریں

سانحہ بھاٹی گیٹ، ملزمان کے خلاف بڑا عدالتی فیصلہ سامنے آگیا

لاہور (اے بی این نیوز) بھاٹی گیٹ میں ماں بیٹی کی نالے میں گرنے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، چار روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس مگھیانہ نے کیس کی سماعت کی، پولیس نے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، ملزم کے وکیل نے مخالفت کی، عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ملزم پراجیکٹ منیجر اصغر علی، سیفٹی انچارج محمد حنظلہ، سائٹ انچارج احمد نواز، کمپنی ڈائریکٹر سلمان یاسین اور عثمان یاسین کو ہتھکڑیاں لگا کر پیش کیا گیا۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ایک کروڑ روپے دیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر چیک دیا گیا، 12 ملین روپے اکائونٹ میں ہیں، قانون کہتا ہے کہ کیس کی دفعہ 322 کے مطابق صرف دیت ملتی ہے، اس پر سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ نے کہا کہ سیکشن 316 میں بھی رہا کیا گیا ہے۔

ملزم کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ہم متاثرہ خاندان اور عدالت کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

بعد ازاں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔
مزید پڑھیں‌:ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ

متعلقہ خبریں