اہم خبریں

خوشخبری، خلیجی ممالک جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، خلیجی ممالک کے لیے پروٹیکٹر رجسٹریشن میں سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ کی آخری تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک کے لیے محافظ رجسٹریشن میں سافٹ سکلز سرٹیفکیٹ کی شرط میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

بیورو کا کہنا ہے کہ یہ شرط پہلے یکم فروری 2026 سے لاگو کی جانی تھی لیکن اب اس کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ہو گا جس سے پاکستان میں رہنے والے مزدوروں اور دیگر افراد کو مزید سہولت ملے گی۔

اس فیصلے کا مقصد سفری انتظامات کو آسان بنانا اور خلیج میں پاکستانی ملازمین کے لیے روزگار کے بہتر مواقع کو فروغ دینا ہے۔

حکام نے درخواست دہندگان سے کہا ہے کہ وہ مزید تفصیلات اور تقاضوں کی تعمیل کے لیے سرکاری ذرائع سے آگاہ رہیں۔

اس سے قبل بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے بیرون ملک ملازمت کے لیے نئے آن لائن پروٹیکٹر سرٹیفکیٹ کی وضاحت کی تھی۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہ کچھ غیر ذمہ دار عناصر عوام میں تشویش پھیلانے کے لیے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں کہ یکم فروری 2026 سے ملازمت کے لیے بیرون ملک جانے والے تمام افراد کے لیے آن لائن پروٹیکٹر (ای پروٹیکٹر) سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ٹرمپ کی ایران کو ڈیڈ لائن جاری ، امریکی بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز

متعلقہ خبریں