اہم خبریں

ٹرمپ کی ایران کو ڈیڈ لائن جاری ، امریکی بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر ایران کو ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے ڈیڈ لائن سے قبل جوہری معاہدے کو تسلیم نہیں کیا تو وہ بہت بڑا فوجی اقدام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو دی گئی ڈیڈ لائن کے ساتھ ہی خطے میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت میں تیزی آئی ہے۔

تازہ ترین پیش رفت میں، ایک امریکی میزائل ڈسٹرائر بحیرہ احمر، اسرائیل میں ایلات کی بندرگاہ پر ڈوب گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اس ڈیڈ لائن کی مدت نہیں بتائی تاہم انہوں نے کہا کہ صرف وہی جانتے ہیں کہ ڈیڈ لائن کیا ہے۔ امید ہے کہ کوئی سمجھوتہ ہو جائے گا، ورنہ ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری اور دفاعی پروگرام پر کسی بھی صورت نظر ثانی نہیں کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکا ایران میں یورینیم کی افزودگی پر پابندی، ملک سے پہلے سے افزودہ یورینیم کی منتقلی، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کے ذخیرے کی حد اور خطے میں پراکسی گروپس کی حمایت میں کمی چاہتا ہے۔

یہ وہ تمام نکات ہیں جنہیں تہران پہلے ہی ناقابل قبول قرار دے چکا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ترکی کے دورے کے دوران واضح کیا کہ ایران کی دفاعی اور میزائل صلاحیتیں کبھی بھی مذاکرات کا حصہ نہیں بنیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم قومی دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ان کے مطابق ہم اپنی دفاعی صلاحیتوں کو اپنی ضروریات کے مطابق نہ صرف برقرار رکھیں گے بلکہ ان میں مزید اضافہ بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اہم شہر تاریکی میں ڈوب گئے

متعلقہ خبریں