اہم خبریں

بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، اہم شہر تاریکی میں ڈوب گئے

یوکرین (اے بی این نیوز) فنی خرابی کے باعث بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے ۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ یوکرین، مالدووا اور رومانیہ کے درمیان ٹرانسمیشن لائن میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی ہے۔

یوکرائنی وزیر کے مطابق فنی خرابی کے باعث ملک بھر میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کیف اور دیگر تین علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے دوران یوکرین کا پاور سسٹم شدید متاثر ہوا ہے۔ ماسکو نے اس ماہ کے وسط میں پاور پلانٹ پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا تھا۔

میزائل اور ڈرون بمباری سے بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے سردیوں میں لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

حملے کے بعد یوکرین کے صدر زیلینسکی نے کہا کہ کیف کے قریب کئی لاکھ گھرانوں کو بجلی سے محروم ہونا پڑا۔
مزید پڑھیں‌:پاکستان نے آسٹریلیا کو 199 رنز کا ہدف دیدیا

متعلقہ خبریں