لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان نے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 199 رنز کا ہدف دے دیا۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
قومی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز اسکور کیے۔ کپتان سلمان علی آغا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے، جبکہ عثمان خان نے 53 اور صائم ایوب نے 23 رنز اسکور کیے۔ شاداب خان 28 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ریویئر بارٹلیٹ، میتھیو کنہیمین، شین ایبٹ، ایڈم زیمپا اور کوپر کونولی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 22 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ سیریز کا آخری میچ کل کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:اسلام آباد میں اے بی این نیوز ٹیم پر ٹریفک پولیس اہلکار کے تشدد کا واقعہ















