کراچی (اے بی این نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ لائبہ خان کی شادی کے حوالے سے مختلف تقریبات جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کے بعد اب اداکارہ نے دولہا کے ساتھ ہلدی اور ابتان کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
لائبہ خان اس سے قبل اپنے نکاح، دعائے خیر، ڈھولکی اور برائیڈل شاور کی تصاویر شیئر کر چکی ہیں۔ اداکارہ نے شادی کی مختلف تقریبات میں شاندار انداز اپنایا جس میں ان کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ نے شرکت کی۔
لائبہ خان مسلسل اپنی شادی کے فوٹو شوٹس شیئر کررہی ہیں تاہم ان تمام تقریبات کی شیئر کی گئی تصاویر میں انہوں نے اپنے دولہا جواد کا چہرہ چھپا رکھا تھا جس کے بعد صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اب اداکارہ نے تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر حال ہی میں منعقدہ ہلدی اور ابتان ایونٹ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
اس تقریب کے لیے لائبہ خان نے نارنجی رنگ کا ریشم کا خوبصورت گھرارا پہنا تھا، جس پر دبکے اور تلے کی کڑھائی کی گئی تھی۔
اس نے مختصر قمیض، ایک خوبصورت دوپٹہ اور روایتی سونے کے زیورات کے ساتھ گھرارا مکمل کیا۔
اس موقع پر دولہے نے پودینے کے سبز رنگ کا کوٹ آف وائٹ کرتہ شلوار قمیض کے ساتھ پہنا جس نے ان کے انداز کو مزید نکھار دیا۔
تنقید کے بعد اداکارہ نے دولہا کی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ کیا آپ سب اب خوش ہیں، ماشاء اللہ کہیں۔
مزید پڑھیں:دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا آسٹریلیا کے خلاف ٹاس کا فیصلہ آگیا















