اہم خبریں

افغان باشندوں سےمتعلق بری خبر آگئی

کوئٹہ (اے بی این نیوز) این سی آئی اے کوئٹہ نے 15 لاکھ روپے کی بھتہ خوری میں ملوث افغان شہری کو گرفتار کر لیا۔ ملزم خواتین کو فحش تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرتا تھا۔

حکام کے مطابق ملزمان ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے ’ڈیڈ ڈراپس‘ کے ذریعے رقم جمع کرتے تھے۔ ملزمان شہریوں کو فیس بک کے ذریعے نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ریکارڈ کی عدم موجودگی میں میٹا اور اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا گیا۔ سپیشل ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو سامان سمیت کوئٹہ سے گرفتار کر لیا۔

ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل اور ہارڈ ویئر میں سینکڑوں حساس تصاویر کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور فرانزک تجزیہ کے لیے ڈیجیٹل لیب منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:ای بزنس رجسٹریشن کا آغاز کر دیا ، میرٹ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا،وزیراعلیٰ پنجاب

متعلقہ خبریں