کراچی ( اے بی این نیوز)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوگئے، بنگلادیش کی قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی۔
کراچی ایئرپورٹ آمد پر بنگلادیشی ایئرلائن بیمان کی پرواز کو واٹر سلوٹ پیش کیا گیا۔ پرواز ڈھاکا سے براہ راست کراچی پہنچی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری، بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین اور ڈپٹی ہائی کمشنر ثاقب بھی اس موقع پر موجود تھے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بنگلادیشی ایئرلائن سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔
Direct flight between Pakistan & Bangladesh commenced today as Biman 🇧🇩 Airlines launched its inaugural flight from Dhaka to Karachi. The resumption of direct flight after a hiatus of 14 years marks a significant milestone in strengthening connectivity and bilateral engagement pic.twitter.com/v60KROfMaA
— Pakistan High Commission Bangladesh (@PakinBangladesh) January 29, 2026
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان 14 سال بعد براہِ راست فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں۔
ڈھاکا اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے رہا، کراچی ایئر پورٹ پر بنگلادیش کی پہلی پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔
ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔
مزید پڑھیں:عمران خان کے ذاتی معالجین اڈیالہ جیل پہنچ گئے















