اسلام آباد (اوصاف نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر امجد علی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اثاثہ جات آمدن سے زائد کیس میں طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر امجد علی کو 3 فروری 2026 کو اسلام آباد میں پیش ہونے کی ہدایت جاری کی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کے جمع کرائے گئے گوشواروں میں اثاثوں اور ظاہر کردہ آمدن میں فرق پایا گیا ہے، جس پر وضاحت طلب کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران ڈاکٹر امجد علی کو اپنے مالی معاملات سے متعلق مکمل ریکارڈ اور شواہد پیش کرنے ہوں گے، جس کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:سانحہ مین ہول،جاں بحق ماں ردا کی عمر 24 سال اور بیٹی 10 ماہ کی تھی















