اہم خبریں

8 فروری کو ہڑتال پر اپوزیشن اتحاد کا مشاورتی فیصلہ سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے اور ہڑتال کرنے پر مشاورت کی ہے۔

اسلام آباد میں محمود خان اچکزئی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیٹر راجہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر، محمد زبیر، عمار علی جان اور مصطفی نواز کھوکھر نے شرکت کی۔

بیان کے مطابق اجلاس میں 8 فروری کو بین الاقوامی سطح پر یوم سیاہ منانے اور ملک گیر ہڑتال کے حوالے سے مشاورتی عمل مکمل کیا گیا۔

اپوزیشن اتحاد کے اجلاس کے بیان کے مطابق 8 فروری پاکستانی قوم کی اجتماعی تضحیک کا دن ہے، اس دن عوام کے بنیادی حق اور ان کے حکمران کے انتخاب کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، اس دن عوام بے اختیار اور ان کی حیثیت کو بے معنی کر دیا گیا۔

بیان کے مطابق 8 فروری کو ہونے والی ہڑتال کے حوالے سے جماعتوں اور ان کی تنظیموں کے لیے ہدایات تیار کر دی گئی ہیں۔

اجلاس نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سنائی گئی سزاؤں کو آزادی اظہار اور منصفانہ ٹرائل کے حقوق پر دھچکا قرار دیا۔

اپوزیشن اتحاد کے بیان کے مطابق اجلاس میں فوری طور پر نئے انتخابات اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔
مزید پڑھیں‌:مسافر کشتی ڈوبنے سےمتعدد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ

متعلقہ خبریں