اہم خبریں

مسافر کشتی ڈوبنے سےمتعدد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ

باسیلان (انٹرنیشنل ڈیسک) فلپائن میں 350 سے زائد افراد کو لے جانے والی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ حادثہ جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی جزیرے جولو کی طرف جا رہی تھی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق جہاز پر 332 مسافر اور عملے کے 27 ارکان سوار تھے جب یہ حادثہ رات گئے پیش آیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ اب تک کم از کم 316 افراد کو بچا لیا گیا ہے جب کہ 28 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
مزید پڑھیں‌:دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری، عمران خان کا ایک اور اعزاز بر قرار،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں