اسلام آباد (اے بی این نیوز) ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈاکٹر امجد علی خان این اے 2 سوات ون سے رکن قومی اسمبلی ہیں اور سوات پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے خلاف عدالتی احکامات کے تحت تھانہ کوکرئی میں مقدمہ درج کیا گیا، جس میں ان پر ریاستی اداروں اور آئین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق درج کیے گئے مقدمے میں بغاوت، اشتعال انگیزی اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کی دفعات شامل ہیں۔ درخواست گزار ساجد علی نے مقدمہ کے اندراج کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی کا 8 فروری کو احتجاج،بڑوں نے سر جوڑ لئے،منصوبہ بندی تیار!















