اہم خبریں

موسم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ جانیں

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات نے آج رات سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ جاری کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ایک تیز مغربی ہوائیں پاکستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہوں گی جو پیر تک بالائی علاقوں کو متاثر کرتی رہے گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی نظام کے باعث بلوچستان کے بیشتر اضلاع، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے جب کہ بلند و بالا علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔ برفباری کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد اور گردونواح میں بھی وقفے وقفے سے بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث فضائی آلودگی میں کمی اور موسم خوشگوار ہونے کا خدشہ ہے تاہم بعض علاقوں میں پھسلن اور ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ موسلادھار بارش اور برفباری سے بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے جبکہ میدانی علاقوں میں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوسکتا ہے۔

سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ مری، گلیات اور شمالی علاقوں میں احتیاط کے ساتھ سفر کریں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گرم ملبوسات کا بندوبست کریں اور کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچنے کے لیے موسم سے متعلق سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
مزید پڑھیں‌:حارث رؤف سےمتعلق بری خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں