لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب حکومت نے ہسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق ہسپتالوں کی ایمرجنسی اور او پی ڈیز کے کیمروں کو سیف سٹی اتھارٹی سے منسلک کیا جائے گا۔
خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام متعلقہ ہسپتال سیف سٹی اتھارٹی کی ٹیموں کو مکمل سہولیات فراہم کریں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ جہاں ضرورت ہو وہاں نئے کیمروں کی تنصیب بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
مراسلے کے مطابق لاہور کے تمام متعلقہ افراد کو اس پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بنگلادیشی وزارت خارجہ کا شیخ حسینہ واجد کے خلاف اہم فیصلہ جاری















