لیہ (اے بی این نیوز)چوک اعظم، فیصل آباد روڈ پر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔
لیہ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں اور تمام ملزمان کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے آئے گی؟ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کی کھلی تنقید















