اہم خبریں

سہیل آفریدی سےمتعلق بڑی خبر سامنے آ گئی

پشاور(اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ ناممکن ہے۔

مینگورہ میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں خود تیراہ جاؤں گا، وہاں کے لوگوں سے جرگہ کروں گا اور جو کچھ کہا جائے گا ثبوت کے ساتھ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانا ناممکن ہے اس لیے مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ آج سوات، بٹ خیلہ اور تیمرگرہ میں سٹرک موومنٹ کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں‌:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

متعلقہ خبریں