اہم خبریں

پی ایس ایل 11 کے لیے ورکشاپ کا انعقاد، کھلاڑیوں کی نیلامی

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

کھلاڑیوں کی نیلامی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ورکشاپ میں مدعو کیا گیا تھا، جس کا مقصد طریقہ کار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھی ورکشاپ میں شرکت کی اور فرنچائز میں برقرار رکھنے والے کھلاڑیوں کی تعداد پر مشاورت کی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ تمام فرنچائزز کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے گی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر نے آکشن ورکشاپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

پی ایس ایل 11 ورکشاپ سے کرکٹرز کی کیٹیگری اور بنیادی قیمت کا تعین کرنے میں مدد ملے گی، جس میں فرنچائز کے نمائندوں کے ساتھ قومی کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔

ورکشاپ میں سلمان علی آغا، بابر اعظم، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف، سلمان مرزا، شاہین شاہ آفریدی، حسن نواز، نسیم شاہ، عثمان خان، وسیم جونیئر اور محمد نواز نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں‌:چیئرمین ایف بی آر کے بھائی انتقال کر گئے

متعلقہ خبریں