ڈی آئی خان( اے بی این نیوز ) قریشی موڑ کے قریب امن کمیٹی کے سربراہ نور عالم محسود کے گھر دھماکہ ہوا ہے، جس میں 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ڈی پی او کے مطابق دھماکہ نور عالم محسود کے گھر میں منعقدہ شادی کی تقریب کے دوران ہوا، جہاں بڑی تعداد میں مہمان موجود تھے۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور دیگر پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ خودکش حملہ تھا،تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کیلئے بری خبر،عمران خان سے ایک اور اہم ترین عہدہ لے لیا گیا،جا نئے تفصیل















