اہم خبریں

عدالت کے احکامات مان لیے جائیں تو احتجاج کی نوبت نہ آئے،نعیم حیدر پنجوتھہ

اسلام آباد( اے بی این نیوز)‌رہنماپی ٹی آئی نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا معاملہ سینیٹ میں بھی تاحال پینڈنگ ہے،سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی فوری ہونی چاہیے،اپوزیشن کے بغیر قانون سازی، ایوان کے تقدس کے خلاف ہے،آئینی عہدوں کو متنازع بنانا جمہوری روایت کے منافی ہے،پاکستان میں بحران صرف ایک شعبے کا نہیں، پورا نظام متاثر ہے،سانحہ گل پلازہ میں حکومت کے تمام محکمے ذمہ دار، صرف کمیٹیاں کافی نہیں،قانون یا ترمیم بغیر اپوزیشن لیڈر کے کیسے آگے بڑھ سکتی ہے.

اے بی این کے پروگرام ’’تجزیہ ‘میں گفتگو میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ احتجاج اس بات کی نشاندہی ہے کہ حکومتی ردعمل ناکافی رہا، حکومتی کوتاہی اور عدم توجہ عوامی احتجاج کا باعث بنی، خود احتسابی اور اقدامات کی عدم موجودگی سیاسی نظام کی کمزوری ظاہر کرتی ہے، عوامی مسائل اور حقوق پر توجہ نہ دینے سے اعتماد میں کمی، احتجاجی ردعمل سامنے آیا،حکومت اپنی کارکردگی بتائے، الزام تراشی بند کرے،احتجاج کی کال صرف پی ٹی آئی نہیں، پوری قوم کا مسئلہ ہے،پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،عدالت کے احکامات مان لیے جائیں تو احتجاج کی نوبت نہ آئے.

دوسری جانب ، رہنما مسلم لیگ ن علی گوہر بلوچ نے کہا کہ تحریک انصاف کو ایوان میں مثبت کردار ادا کرنا چاہیے،حکومت اور اپوزیشن دونوں کو رہنمائی اور تعاون دینا چاہیے،
سپیکر کا رول قانونی اور عملی نظام کو چلانے میں بہت اہم ہے،اپوزیشن کو کمیٹیوں میں شامل ہونا چاہیے اور پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہیے،اپوزیشن کا کام صرف احتجاج نہیں ،قوانین اور مسائل پر بات چیت کرنا بھی ہے،پر امن احتجاج جائز ہے لیکن تشدد یا سوشل میڈیا پر جھوٹ پھیلانا غلط ہے،اپوزیشن کو سیاسی استحکام اور شفافیت کیلئےذمہ داری سے کام لینا چاہیے، مرکز اور صوبوں کے تعلقات میں شفافیت اور ڈائیلاگ کا راستہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے .

انہوں‌نے کہا کہ مریم نواز کے بیٹے کی شادی پر مبنی جھوٹی خبریں غلط فہمی پیدا کر رہی ہیں،سوشل میڈیا پر جھوٹ دیکھ کر فوری بیان دینا مناسب نہیں، پہلے تحقیق ضروری ہے، اپوزیشن کا کردار ہمیشہ پرامن اور معتدل ڈائیلاگ کے ذریعے ادا کیا گیا، سابقہ اپوزیشن لیڈرشپ پر مقدمات اور مشکلات کے باوجود جمہوری کردار برقرار رہا، پارلیمنٹ میں اپوزیشن نے قانون سازی میں حصہ لیا اور اپنے مؤقف کی مکمل نمائندگی کی.

مزید پڑھیں‌:جنید صفدر کی شادی اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے ملبوسات کی قیمتیں،جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

متعلقہ خبریں