اہم خبریں

ٹرمپ کا ڈنمارک سمیت یورپی ممالک پر ٹیرف لگانے کا اعلان

واشنگٹن (کامرس نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے ڈنمارک سمیت 8 یورپی ممالک پر 10 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا ایپ Truth پر ایک پیغام جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ٹیرف کا اعلان ڈنمارک، ناروے، سویڈن، برطانیہ، ہالینڈ اور فن لینڈ پر کیا جائے گا۔

انہوں نے گرین لینڈ خریدنے پر یورپی ممالک پر بھاری ٹیرف کا اعلان بھی کیا ہے جبکہ یکم جون سے یورپی ممالک پر ٹیرف 25 فیصد تک بڑھا دیا جائے گا۔

اپنے موقف میں امریکی صدر نے کہا کہ گرین لینڈ عالمی سلامتی کی کلید ہے، چین اور روس کی نظریں گرین لینڈ پر ہیں، گرین لینڈ کی حفاظت ڈنمارک کی واحد ذمہ داری نہیں، امریکا کے علاوہ کوئی بھی گرین لینڈ کا دفاع نہیں کرسکتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ گرین لینڈ کا حصول امریکی قومی سلامتی کے لیے ضروری ہے، یورپی ممالک کی گرین لینڈ آمد سے خطرناک صورتحال پیدا ہو رہی ہے، امریکا نے گرین لینڈ کی مکمل خریداری تک ٹیرف برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرین لینڈ گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے لیے انتہائی اہم ہے، امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔
مزید پڑھیں‌:سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس آپریشنز میں’ را ‘ایجنٹ سمیت درجنوں افراد گرفتار

متعلقہ خبریں