اہم خبریں

8 فروری کو ملک گیر ہڑتال یقینی، عوام تیار رہیں‌ ،علی بخاری

اسلام آباد( اے بی این نیوز)رہنما پی ٹی آئی علی بخاری نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے اور ہماری پارٹی اور آئین ہمارے ساتھ ہیں،انصاف کا کام صرف انسان کر سکتا ہے، کوئی اور نہیں،جوڈیشری کا تصور کمزور ہو تو فیصلے صرف ذاتی سطح پر ہوں گے،محمود اچکزئی کے معاملات عمران‌خان کی منظوری کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتے،مذاکرات صرف چائے اور بسکٹ کے لیے ہو تو بیانیہ متاثر ہوتا ہے،ملاقات میں عملی بات چیت ہونا ضروری ہے، صرف امیج نہیں،سیاسی فیصلے صرف تصویر دکھانےکیلئے نہیں واضح نتائج کیلئے ہونے چاہئیں.

اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ڈیبیٹ @8 ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے علی بخاری نے کہا کہ ہر ٹاسک یا فیصلہ بانی تحریک انصاف عمران خان کی مرضی کے مطابق مکمل کیا جائے گا،ہمارے اتحادی ہمیشہ ہمارے ساتھ کھڑے رہے ہیں،سنی اتحاد کونسل آج بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہے،گزشتہ حکومتیں طویل عرصے تک نہیں چلیں اور ہماری پارٹی اصولوں پر ہمیشہ قائم رہی ہے،8فروری کو ہم احتجاج ضروری کریں گے.

دوسری جانب ،مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی جماعت کےکسی بندے پر اعتبار نہیں کرتے،اچکزئی کا اپوزیشن لیڈر بنناثابت کرتا ہے کہ جماعت میں کوئی بندہ کارآمد نہیں،تمام جماعتوں کو آئینی اور قانونی دائرے میں رہنا چاہیے، مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ممکن ہے، شفاف اور واضح فیصلے عوام کے اعتماد کے لیے ضروری ہیں، اختلافات کے باوجود قومی مفاد مقدم ہونا چاہیے.

انہوں‌نے کہا کہ جو باتیں بیٹھ کر طے ہوں گی ان پر عمل بھی ہوگا، غیر جمہوری یا غیر قانونی مطالبات پر عمل نہیں کیا جا سکتا، اگر کوئی قانون سے ہٹ کر بات کرے گا تو وہ قابل قبول نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کو جیل سے نکالنا عدالت کا اختیار ہے، ہمارا نہیں،ہم نے کسی کو جیل میں نہیں ڈالا، فیصلے عدالتوں نے کیے،مذاکرات آئین اور قانون کے دائرے میں ہوں گے،تمام فریقین کو حقیقت پسندانہ مؤقف اپنانا ہوگا.
مزید پڑھیں‌:ایران اچانک فوجی کارروائی یا سفارتی راستہ اختیار کر سکتا ہے،سابق سفیر

متعلقہ خبریں